پاکستانٹاپ سٹوری

بنگلادیشی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب، وزیر اعظم پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت

اسلام آباد(آئی پی ایس) بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری17 فروری کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کو بھی بنگلا دیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تاہم وزیراعظم شہبازشریف آسٹریا کے دورے پر ہیں اور حلف برداری میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جگہ وفاقی وزیر احسن اقبال بنگلا دیش جائیں گے۔ احسن اقبال بنگلا دیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker