
برطانیہ کے نارتھ ویسٹ میں بسنے والے لاکھوں برٹش پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ کونسلر جنرل آف پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل نے نادرا اپوائنٹمنٹس کے لیے نیا سسٹم متعارف کر دیا ہے۔ اس نظام کے تحت ہر روز شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے لیے 200 اپوائنٹمنٹس دستیاب ہوں گی۔
مزید براں، بزرگ شہریوں اور ایمرجنسی کیسز کے لیے واک اِن سروس بھی فراہم کی جائے گی تاکہ کمیونٹی کی دیرینہ مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
امتیاز فیروزگوندل کا کہنا تھا کہ پی آئی اے جلد مانچسٹر سے ہفتہ وار تیسری فلائٹ کا آغاز کرے گا، جس سے نہ صرف برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت میں اضافہ متوقع ہے بلکہ کمیونٹی کو فوری اور سستی سفری سہولیات بھی میسر ہوں گی۔





