بین الاقوامی

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے صدارتی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا عندیہ دے دیا

یوکرین کے صدر زیلینسکی نے "یوکرین 2025” فورم میں کہا کہ اگر امن لایا جا سکے تو وہ صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں، یا اپنے استعفیٰ کے بدلے یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے پر راضی ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین جنگی حالت ختم ہونے کے بعد صداراتی انتخابات کا انعقاد کرے گا۔
اس کے علاوہ، ان کا خیال ہے کہ روس کے منجمد بیرونی اثاثے مکمل طور پر یوکرین کے ہونے چاہئیں، نہ کہ یوکرین اور اس کے شراکت داروں کے درمیان مشترکہ طور پر۔زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کریں گے، لیکن انہوں نے مخصوص وقت بتانے سے انکار کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker