پاکستان

ڈاکٹر امجد کو پاکستان مسلم لیگ کاچیف آرگنائزر بنانا پارٹی قیادت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ، سیدرضوان ہاشمی 

اسلام آباد/لندن:پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی نے ڈاکٹرمحمد امجد کوپارٹی کا چیف آرگنائزر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں سید رضوان ہاشمی نے ڈاکٹر محمد امجدکوچیف آرگنائزبنانے کوپارٹی قیادت کادانشمندانہ فیصلہ قراردیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرمحمد امجدایک تجربہ کارسیاست دان ہیں اوروہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئےکارلاتے ہوئے پارٹی کومزیدمنظم اور فعال بنائیں گے ۔سید رضوان ہاشمی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں متحد ہے اور ملکی سیاست میں اپنابھرپورکرداراداکرتی رہے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker