ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کااپنے صارفین کیلئے لاجواب اقدام

سان فرانسسکو(آئی پی ایس) ٹویٹر نے حیرت انگیز طور پر دیگر پلیٹ فارم کی طرح تدریسی کورس پیش کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں آٹھ حصوں پر مشتمل ایک سیریز پیش کی گئی ہے جو بالخصوص ویڈیو مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

ٹویٹرنے اسے’ان اسکپیبل‘ کا نام دیا ہے جو ویڈیو مارکیٹنگ کے عملی سبق فراہم کرتا ہے۔ ٹیوٹر نے جو اسباق دیئے ہیں ان کا محور بھی ٹویٹرویڈیو ہی ہے۔ تاہم یہ کورس بطورِخاص ان افراد کےلیے ہے جو ویڈیو بنانا تو جانتے ہیں لیکن اسے مؤثر اور وائرل بنانے کے خواہاں ہیں۔

ٹویٹر نے ویڈیو اسباق کی صورت میں ہی یہ کورس پیش کیا ہے اور ہرویڈیو کی مدت صرف دو منٹ ہے جس میں بہترین مشورے ایک جگہ رکھے گئے ہیں۔ ٹویٹر کی مارکیٹنگ اور تخلیق کاروں کی ٹیم نے اسے بہت محنت سے تیارکیا ہے۔ کورس کی بدولت آپ بہترین اشتہار بناسکتے ہیں اور اپنی مارکیٹنگ بڑھاسکتے ہیں۔
یہ ویڈیو سیریز ٹویٹر کے نئے منصوبے ’ فلائٹ اسکول‘ کا حصہ ہے جو ایک مفت تدریسی اسکول ہے۔ لیکن تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ٹویٹر کی حوصلہ شکن پالیسیوں کے بعد 70 فیصد بہترین تشہیری کمپنیاں نہ ٹویٹر استعمال کررہی ہیں اور نہ ہی وہاں کےاشتہار دیکھ رہی ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر نے یہ کورس پیش کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker