ٹیکنالوجی

شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کردیا

شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ مالگیونگ ون لانچ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خلا میں روانہ ہونے والا سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا ہے، جاسوس سیٹلائٹ یکم دسمبر سے نگرانی کا عمل شروع کرے گا۔
شمالی کوریا نے کہا کہ اسپائے سیٹلائٹ لانچ کرنا شمالی کوریا کا جائز حق ہے، تھوڑے عرصے میں مزید سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اسپیس سینٹر کا دورہ کیا۔
شمالی کوریا کے سربراہ نے مزید جاسوس سیٹلائٹ کی ضرورت پر زور دیا۔
کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ نگرانی کی صلاحیتوں کو بڑھانا علاقائی سلامتی میں اہمیت کا حامل ہوگا۔
امریکا کا شمالی کوریا کے اسپائے سیٹلائٹ لانچ کرنے کی مذمت
دوسری جانب امریکا نے شمالی کوریا کے اسپائے سیٹلائٹ لانچ کرنے کی مذمت کی۔
امریکا نے اسپائے سیٹلائٹ لانچ کو اقوام متحدہ پابندیوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker