ٹیکنالوجی

واٹس ایپ اسٹیٹس سے متعلق نیا فیچر متعارف

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹیٹس اپڈیٹ کے طور پر ایک نیا فیچر انڈو متعارف کروادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر انڈو گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے پیش کیا گیا، فیچر انڈو کے ذریعے واٹس ایپ کے کسی بھی صارف کے لیے اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن کے لیے پیش کیا گیا ہے، جلد یہ فیچر مزید کئی فیچر بھی واٹس ایپ کی جانب سے جلد متعارف کروائے جائیں گے۔اس سے قبل واٹس ایپ صارفین اسٹیٹس ڈیلیٹ کے آپششن کے ذریعے لگایا گیا اسٹیٹس ڈیلیٹ کرسکتے ہیں لیکن اب اس نئے فیچر سے اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔واٹس ایپ اسٹیٹس انڈو اور ڈیلیٹ کرنے پر صارفین کو اب ڈیلیشن پروسیس سے گزرنا ہوگا بعدازاں اپ ڈیٹ مکمل ہونے پر واٹس ایپ کی جانب سے صارف کو اطلاع دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker