کھیل

شاہین آفریدی نے ننھی بھارتی مداح کی خواہش پوری کردی

بنگلور(آئی پی ایس)پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ننھی بھارتی مداح کی خواہش پوری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پانچویں جماعت کی طالبہ تریشا مکھرجی شاہین شاہ آفریدی کی فین ہیں اور وہ پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران شاہین کا پلے کارڈ لیے موجود تھیں۔
میچ کے بعد ننھی مداح نے شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی اور فاسٹ بولر نے پلے کارڈ پر تریشا کو آٹو گراف دیا۔
اس حوالے سے تریشا کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی میرے پسندیدہ بولر ہیں، ان سے آٹو گراف لے کر خوش ہوں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔
کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 244 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔
ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد وطن واپسی کے لیے قومی ٹیم آج بھارت سے دبئی کے لئے روانہ ہوگی، پاکستانی ٹیم دو گروپس میں بھارت سے روانہ ہو گی، ٹیم کے 11 ارکان کی پہلے مرحلے میں ایمریٹس کی پرواز EK571 کے ذریعے 12 نومبر کو صبح 8:55 بجے کلکتہ سے روانگی ہو گی۔
دوسرے مرحلے میں بقیہ ممبران ایمریٹس کی پرواز EK573 کے ذریعے 12 نومبر کو رات 08:20 بجے کلکتہ سے پرواز کریں گے، سیالکوٹ کے کھلاڑی 13 نومبر کو ایمریٹس کی پرواز EK618 سے اپنے اپنے شہر پہنچیں گے۔
کے پی کے، اسلام آباد اور راولپنڈی سے ٹیم مینجمنٹ کے کھلاڑی اور ممبران 13 نومبر کو EK612 کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے، لاہور کے کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ 13 نومبر کو دو مختلف پروازوں EK622 اور EK624 سے لینڈ کریں گے۔
حسن علی بھارت میں ہی رہیں گے، وہ 22 نومبر کو پاکستان واپس آئیں گے، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر 13 سے 16 نومبر تک دبئی میں قیام کریں گے اور 16 نومبر کو لاہور روانہ ہوں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker