
بیجنگ: چین کے شہر شینزن کی جامع اصلاحات کے پائلٹ پراجیکٹ کو مزید فروغ دینے ، اصلاحات اور جدت طرازی کو گہرا کرنے اور کھلے پن کو وسعت دینے کے لئے ،سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل آفس اور چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے 10 جون کو "شینزن کی جامع اصلاحات کے پائلٹ پراجیکٹ کو فروغ دینے اور اصلاحات اور جدت طرازی کو گہرا کرنے اور کھلے پن کو وسعت دینے کے حوالے سے آراء” جاری کیں۔ "آراء” میں کہا گیا ہے کہ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں باصلاحیت افراد کے نظام اور میکانزم کی مربوط اصلاحات کو فروغ دیا جائے، مالیات، ٹیکنالوجی اور اعداد و شمار کے ذریعہ حقیقی معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے، مزید اعلی معیار کے کھلے پن پر مبنی معیشت کا ایک نیا نظام تشکیل دیا جائے،حکمرانی کا سائنسی، تفصیلی اور قانون پر مبنی ماڈل بہتر بنایا جائے اور تنظیم اور نفاذ کے عمل کو مضبوط بنایا جائے۔