کھیل

پی ایس ایل 8:BPLمیں شریک کھلاڑیوں کو مزید کھیلنے کی مشروط اجازت

لاہور:پاکستانی کرکٹرز کو بنگلا دیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) کھیلنے کی مشروط اجازت مل گئی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کھیلنے والے وہ قومی کرکٹرز جو 5 فروری کے نمائشی میچ کا حصہ نہیں وہ 8 فروری تک بی پی ایل کھیل سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 فروری کو کوئٹہ میں نمائشی میچ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز 2 فروری کو واپس پہنچیں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کھیلنے والے تمام کرکٹرز کو 2 فروری کو وطن واپس طلب کیا تھا ۔تاہم پی سی بی نے واپس بلانے کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے والے کرکٹرز پر وطن واپسی کی کوئی پابندی نہیں ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے میچز 13 فروری سے شروع ہوں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker