کھیل

ایشیاکپ : پاک بھارت سپر فور میچ سے قبل پلینگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلی

لاہور(آئی پی ایس)ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سُپر فور مقابلے کیلئے پلینگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے شیڈول میچ کیلئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پلینگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے ریزرو ڈے رکھ دیا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 10 ستمبر کو ناک آؤٹ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اگر بارش کے میچ مکمل نہ ہوسکا تو اگلے دن 11 ستمبر کو میچ وہیں سے شروع کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارتی صحافی نے میچز کولمبو میں رکھنے پر کھری کھری سنادی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے بار بار تحفظات پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے رزیرو ڈے کی منظوری دی۔

دوسری جانب اگر میچ دوسرے کے روز تک گیا تو دونوں ٹیموں کو بیک کو بیک 2 میچز کھیلنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا پہلا گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ دیدیا گیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker