کراچی (آئی پی ایس)عدنان صدیقی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بگ باس سیزن 16 کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سلمان خان پہلی مرتبہ بگ باس ہاوس میں کھانا کھا رہے ہیں ،جیسا انہوں نے تماشہ میں کیا۔

حال ہی میں عدنان صدیقی کا ریئلٹی شو تماشہ کا اختتام ہوا ۔ ادھر تماشہ کا ختم ہوا اور یہاں بھارت میں یکم اکتوبر سے بگ باس سیزن 16 کا آغاز ہوا ۔ اب عدنان صدیقی جو کہ تماشہ کے میزبان رہے ، انہوں نے بگ باس سیزن 16 میں سلمان خان کے بگ باس 16 کی ایک جھلک شیئر کی۔

 

عدنان صدیقی نے کیپشن دیا کہ سلمان خان نے ان کی طرح پہلی مرتبہ بگ باس ہاوس میں شرکا کے ساتھ ڈنر کیا ، جیسا کہ وہ تماشہ میں کرتے تھے۔ایک صارف نے لکھا کہ سلمان خان صرف ویک اینڈ پر ایسا کررہا ہے۔ آپ ایسا روزآنہ کرتے بلکہ دن میں دو تین مرتبہ ، یہ کچھ عجیب تھا۔ایک صارف نے پاکستانی ریلئٹی شو کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں کی نقل ہمیشہ ہی کی جاتی ہے۔ای

ک صارف نے عدنان صدیقی کی میزبانی کی تعریف کی اور لکھا کہ آپ نے اچھی روایت قائم کی ہے ۔ آپ پر فخر ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے پورا شو چھاپ لیا، سلمان خان کھانا بھی نہیں کھا سکتا ؟ایک نے لکھا کہ پاکستانی ان کی نقل کر رہے ہیں تو وہ پاکستانیوں کی نقل کیوں نہ کریں۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے بگ باس کو کاپی کیا تو وہ کیوں نہیں کر سکتے ۔۔ اس کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ بگ باس خوس بھی تو ایک کاپی ہے۔بگ باس کی طرز پر بننے والے پاکستان کے پہلے ریلئٹی شو میں عمر عالم کامیاب امیدوار رہے تھے۔