پاکستان

عمران خان پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا مشن پورا کرنا چا ہتے تھے، شازیہ مری

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو پوری دنیا میں تنہا کرنے کا مشن کو پورا کرنا چا ہتے تھے،فوج کی طرف سے سیاسی مداخلت ختم کرنے کے بیانیے نے عمران خان کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

 

انہوں نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت1995میں گملے میں اگائی گئی وائرس کووڈ 18 کی صورت میں سامنے آئے،ممنوعہ فارن فنڈنگ عمران خان کے گلے میں طوق کی طرح ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کا ایجنڈا پوری ایمانداری سے پورا کرنے کی کوشش کی،پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا اور ڈیفالٹ کرنا عمران خان کا مشن تھا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ غیر خاندانی لوگ جب سیاست میں داخل کیئے جائیں تو دھونس، دھمکی اور گالی کی سیاست فروغ پاتی ہے،چور چور کا شور مچانے والے خود چور نکلے ،ان چوروں نے سیلاب متاثرین کے پیسے بھی ہڑپ کرلیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان احتساب سے بچنے کیلئےشور مچا ر ہے ہیں مگر قانون کو اپنا کام کرنا ہے، باقی لوگوں کے احتساب کا مطالبہ کرنے والے عمران خان اپنے احتساب سے کیو ں ڈر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker