پاکستان

آڈیو،ویڈیولیکس: عمران خان کا سپریم کورٹ کے تمام ججز کو خط

لاہور(آئی پی ایس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے غیرمصدقہ آڈیو،اور ویڈیو لیکس کے تدارک کے حوالے سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور تمام ججز کو خط لکھ دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غیرمصدقہ آڈیو اور ویڈیوز لیکس کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال اور سپریم کورٹ کے تمام ججز کو خط لکھ دیا ہے جس میں گزشتہ برس دائرآئینی درخواست فوری سماعت کیلئے مقررکرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عمران خان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ آڈیوز، ویڈیوزغیر مصدقہ مواد پر مشتمل ہوتی ہیں، ان آڈیوز اور ویڈیوز کو کاٹ چھانٹ کر تیار کیا جاتا ہے، قوی شواہد ہیں کہ اس جعلی مواد سے تنقیدی آوازوں کو دبایا ہے۔

عمران خان نے استدعا کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ اب تک میری یہ درخواست سماعت کیلئے مقرر نہ کی جاسکی، میری گزشتہ برس دائر کی گئی آئینی درخواست فوری سماعت کیلئے مقررکی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker