اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حسان نیازی کو آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (آئی پی ایس) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے حسان خان نیازی کو آج اسلام آباد کچہری میں پیش کیا جائے گا۔

حسان خان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت پیش کیا جائے گا، انہیں گزشتہ روز پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے حسان خان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حسان خان نیازی پر کارسرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے کی دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker