پاکستانخیبر پختونخواہعلاقائی

ڈی آئی جی کی زیر صدارت سٹیزن پورٹل کے حوالے سے آن لائن اجلاس

ایبٹ آباد،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میر ویس نیاز نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے تمام ہزارہ ریجن کے ڈی پی او صاحبان کے ساتھ آن لائن میٹنگ کا انعقادکیا۔

میٹنگ میں تمام ڈی پی اوز اپنے اپنے ضلع کی پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ۔ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز نے تمام ڈی پی صاحبان کو ہدایت کی کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر خصوصی توجہ دی جائے تمام ڈی پی اوز اپنے اپنے ضلع کی ہفتہ وار کارکردگی کو دیکھا کریں، موصول شدہ شکایات پر تمام قانونی تقاضے پورے کرکے مقررہ وقت پر تفصیلی رپورٹ اور اس سے متعلق تمام دستاویزات ارسال کیا کریں۔ سول نوعیت کی شکایات متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کی جائے۔ اضلاع میں تعینات ایس پی کمپلین یا انچارج شکایت برانچ شکایت کنند ہ کو فون کرکے دفتربلائیں اور شکایت کے متعلق و پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بارے میں معلومات حاصل کیا کریں اور اہم نوعیت کے کیسسز میں شکایات کنندہ کو ڈی پی اوز صاحبان خود سنا کریں۔پولیس افسران و جوانوں کیخلاف موصول شدہ شکایات پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور دوران انکوائری شکایت کنندہ اور متعلقہ افسرو جوانوں دونوں کو سن کر رپورٹ مرتب کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker