بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں "محدود زمینی آپریشن” شروع کر دیا

بیروت: مقامی وقت کے مطابق یکم اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کے خلاف "محدود زمینی آپریشن”شروع کرنے کا اعلان کیا۔ لبنان کی وزارت صحت نے یکم تاریخ کی علی الصبح اطلاع دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت اور کئی مقامات پر حملے کیے جن میں 95 افراد شہید اور 172 افراد زخمی ہوئےہیں۔


اس سے ایک روز قبل اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ "لبنانی رہنما حسن نصراللہ کا خاتمہ کوئی اختتام نہیں ہے۔”

یکم اکتوبر کی علی الصبح اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر سیدون کے قریب عین حلوا پناہ گزین کیمپ کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ گذشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازع کے نئے دور کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیلی افواج نے اس پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا ہے۔مقامی وقت کے مطابق 30 ستمبر کو یمن کے حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریا نے ایک تقریر میں کہا تھا کہ حوثی گزشتہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیل کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں میں اضافہ کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان ڈیجارک نے 30 ستمبر کو کہا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) اسرائیل کے بھاری حملوں اور لبنانی حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی وجہ سے اپنے فرائض انجام دینے سے قاصر ہے۔ اس وقت یو این آئی ایف آئی ایل میں 48 ممالک کے 10 ہزار سے زائد فوجی موجود ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker