تجارتپاکستان

صدر آئی سی سی آئی کا تاجروں کی شٹر ڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر آئی سی سی آئی نے تاجروں کی شٹر ڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کرنے،تاجر دوست سکیم میں مزید اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس ملک بھر کے لاکھوں تاجروں کے مطالبات کی حمایت کرتا ہے۔تاجر ملکی معیشت کیلے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،
صدرائی سی سی آئی نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ بزنس کمیونٹی کا درینہ مطالبہ ہے، اصلاحات کے نام پر تاجروں کو ہراساں کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں،ائی پی پیز کے موجودہ معاہدے معیشت کیلے تباہ کن ہیں ،کپیسٹی پیمنٹس کے مسائل کو حل کیے بغیر توانائی بحران ختم نہیں ہو سکتا،حکومت بزنس کمیونٹی کے ساتھ بیٹھے اور تاجر دوست سکیم سمیت قابل عمل اقدامات اور اصلاحات کو نافذ کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker