پاکستانتازہ ترین

سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین اپیلیٹ ٹربیونل کے عہدے سے معذرت کرلی

پشاور (سب نیوز )سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان نے چیئرمین ایم ٹی آئی اپیلیٹ ٹربیونل کے عہدے سے معذرت کرلی۔حکومت کو لکھے گئے خط میں سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ میرے حوالے سے 9 مئی مقدمات میں راہ داری ضمانت دینے کا الزام بے بنیاد ہے، 2024 انتخابات سے قبل عدالتی مقدمات میں حکمران جماعت کے دیگر صوبوں کے افراد کو ضمانت دینے کا تاثر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نے سختی سے قانون کے تحت فیصلے کیے، صوبائی حکومت کا شکر گزار ہوں مجھ پر اعتماد کیا، میں اس عہدہ لینے سے معذرت کرتا ہوں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker