بیجنگ:3 مئی کی شام پانچ بج کر 27منٹ پر چین کے وین چھانگ خلائی لانچ سائٹ سے لانگ مارچ 5 وائی 8 کیریئر راکٹ کے ذریعے چھانگ عہ 6 مشن کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا، جو زمین اور چاند کی منتقلی کے مدار میں درست طریقے سے داخل ہوا، اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔
چھانگ عہ 6 مشن نے عالمی سطح پر چاند کے دور دراز حصے سے نمونے واپس لینے کا پہلا سفر شروع کیا ہے اور پہلے سے منتخب لینڈنگ اور سیمپلنگ ایریا چاند کے دور دراز حصے میں جنوبی قطب ایٹکن بیسن ہے۔
اطلاعات کے مطابق چھانگ عہ 6 مشن کے آغاز سے لے کر نمونوں کی واپسی تک کا سارا عمل تقریباً 53 دن کا ہے۔