
اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکبادپیش کی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں احسن بختاوری نے کہا کہ ایسٹر کا دن ہمیں بطور قوم محبتیں بانٹنے، برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے ،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں برابر کی شریک ہیں،
آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتا ہے ،
صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آئینی ، قانونی اور معاشرتی تحفظ حاصل ہے،
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہو گا، دعا ہے ایسٹر کا تہوار پوری مسیحی برادری کیلئے خوشیوں اور خوشحالی کا پیغام ثابت ہو،





