اسلام آباد(آئی پی ایس)انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔
انسداد دہشتگری عدالت میں کیس کی سماعت جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی ، سابق وزیر مملکت فرخ حبیب اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت تفتیشی افسر نےکہاکہ ہمیں فرخ حبیب کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
فرخ حبیب کی جانب سے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لے لی گئی، عدالت نے فرخ حبیب کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔