اسلام آ باد (نیوزڈیسک))چینی اکیڈمی آف سائنسز نے اعلان کیا ہےکہ "چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے اکیڈمیشن ضوابط ” اور "چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے غیر ملکی اکیڈمیشنز کے انتخاب کے اقدامات” اور دیگر قواعد و ضوابط کے مطابق ، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز نے 2023 میں چینی اکیڈمی آف سائنسز کے 30 غیر ملکی اکیڈمیشنز کا انتخاب کیا ۔ان غیرملکی اکیڈمیشنز میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد قاسم جان بھی شامل ہیں جو جیو سائنس کے میدان میں ایک ممتاز سائنسدان ہیں۔