کراچی(آئی پی ایس) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 618 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 56 ہزار 74 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 03 پیسے پر بند ہوا تھا۔