اہم خبریںپاکستان

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق

اسلام آباد(آئی پی ایس) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرام درانی کے درمیان پشاور میں ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے نام پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران جسٹس ( ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے اور انہیں کے پی کا نگران وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔
جسٹس ( ر ) ارشد حسین شاہ کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے ، وہ پشاورہائی کورٹ میں جج اور گلگت بلتستان کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker