ٹیکنالوجی

چین اور پاکستان کا خلائی تعان دونوں ممالک کے مشترکہ تحقیق بارے عزم کا اظہار ہے، چینی میڈیا

چین کے ساتھ تعاون سے پا کستان کے لئے خلائی پروگرام کے لیے ایک نیا دروازہ کھل گیا، رپورٹ
اسلام آ باد (نیوزڈیسک)چینی نشر یا تی ادارے سی جی ٹی این نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اور پا کستان کے ما بین خلا کے شعبے میں تعاون کی یا دداشت پر دستخط سے دونوں ممالک کے مشترکہ طور پر بیرونی خلا کی تحقیقات کے عزم کا اظہار ہوا ہے۔جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور پاکستانی نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی موجودگی میں ، چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن اور پاکستان اسپیس اینڈ آؤٹر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے خلا کے شعبے میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ، جس سے بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن پروگرام میں پاکستان کی باضابطہ شرکت کی نشاندہی ہوتی ہے اور دونوں ممالک کے مشترکہ طور پر بیرونی خلا کی تحقیقات کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ رواں سال "بیلٹ اینڈ روڈ "انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت داروں کے ساتھ گہرے خلائی تعاون کو آگے بڑھایا ہے اور "خلائی شاہراہ ریشم ” کی تعمیر میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ رواں سال فروری میں چینی خلائی اسٹیشن پر پرورش پانے والے پاکستانی پودوں کے بیج زمین پر واپس آئے اور انہیں پاکستان کے حوالے کیا گیا جس سے پاکستان کی خلائی افزائش نسل پروگرام کے لیے ایک نیا دروازہ کھل گیا ہے ۔ اس طرح کے تعاون کی کامیابیاں نہ صرف چین پاکستان خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون کی تاریخ میں درج کی جائیں گی بلکہ "خلائی شاہراہ ریشم” کی تعمیر کو فروغ دینے میں بھی ایک شاندار باب لکھیں گی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker