خلائی جہاز مدار میں چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ خود کار طریقے سے ڈاکنگ کرے گا
بیجنگ:
چین کے شینژو 17 انسان بردار خلائی جہاز لے جانے والے لانگ مارچ کیریئر راکٹ کو لانچ کر دیا گیا. جمعرات کے روز شینژو 17 انسان بردار خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ راکٹ سے الگ ہو کر پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا، خلاباز اچھی حالت میں رہے اور لانچنگ مکمل طور پر کامیاب رہی۔
خلائی جہاز مدار میں چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ خود کار طریقے سے ڈاکنگ کرے گا اور شینژو 17 اور شینژو 16 کے عملے کے مابین مدار میں فرائض کی منتقلی ہوگی ۔ خلائی اسٹیشن میں قیام کے دوران ، شینژو 17 خلاباز عملہ کیبن سے باہر متعدد مشنز انجام دے گا ، بڑی تعداد میں خلائی سائنس کے تجربات کرے گا اور کیبن کے اندر اور باہر آلات کی تنصیب ، کمیشننگ اور مرمت جیسے مختلف امور کی تکمیل کرے گا ۔
یاد رہے کہ یہ مشن چین کے خلائی اسٹیشن کے استعمال کے مرحلے میں دوسرا انسان بردار مشن ہے۔