ٹیکنالوجی

چین کا شینزو 17 انسان بردارخلائی مشن لانچ کر نے کا اعلان

 

شینزو 17، انسان بردار خلائی منصوبے کا 30 واں مشن ہے

بیجنگ:

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق جمعرات کے روز انسان بردار خلائی مشن شینزو 17 لانچ کیا جائے گا۔چینی میڈ یا کے مطا بق
شینزو 17، انسان بردار خلائی منصوبے کا 30 واں مشن اور 12 واں انسان بردار مشن ہے۔ اس مشن کے عملے کو شینزو 16 کے عملے کے ساتھ مدار میں شفٹ کیا جائے گا ،شینزو 17 کا عملہ مدار میں تقریباً چھ ماہ تک قیام کرے گا۔ مدار میں خلائی سائنس اور ایپلیکیشن پےلوڈ کے تجربات کیے جائیں گے، خلاباز اور پےلوڈ کیبن سے باہر جائیں گے،کیبن کے باہر پےلوڈ کی تنصیب اور خلائی اسٹیشن کی دیکھ بھال و مرمت کی جائے گی ،اس کے ساتھ ساتھ خلائی سٹیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینا بھی جاری رہے گا۔ خلائی سٹیشن کے آپریشنز میں قیمتی ڈیٹا اور تجربہ حاصل کیا جائے گا اور خلائی سٹیشن کی آپریٹنگ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker