کوئٹہ (نیوزڈیسک)کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا اور رواں برس اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا ہے، 35 سالہ علی محمد کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھا، جس کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی اور اس نے آج دم توڑ دیا۔ اور رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14ہوگئی۔
فاطمہ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا 2 مریضوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن میں 35 سالہ علی محمد اور 20 سالہ راز محمد تھے جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ تاہم ان میں سے ایک مریض نے آج ہی دم توڑا ہے۔