انسداد منشیات کے لیے تمام ریاستوں کی انتھک کوششوں کی ضرورت ہے، تر جمان
اقوام متحدہ ()
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ترجمان نے” سینتھیٹک ڈرگز” کی روک تھام کے حوالے سے چین کے موقف کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ منشیات پر سختی سے قابو پانا، چینی حکومت کا مستقل موقف اور تجویز ہے اورچین تمام ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ منشیات کے کنٹرول میں خلوص نیت سے تعاون کریں۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
ترجمان نے کہا کہ چین نے منشیات کے خلاف عوامی جنگ کو بھرپور انداز میں آگے بڑھایا ہے، منشیات کی روک تھام میں بین الاقوامی تعاون کومضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، مقامی طور پر منشیات کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہےاور منشیات کے عالمی مسئلے کے حل کی خاطر چینی دانش مندی اور چینی حل پیش کیا ہے۔ چین دنیا کا پہلا اور فی الحال واحد ملک ہے جو مجموعی طور پر فینٹانل کو ریگولیٹ کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ انسداد منشیات کے لیے تمام ریاستوں کی انتھک کوششوں اور مخلصانہ تعاون کی ضرورت ہے۔ چین کسی بھی شکل میں منشیات کو "قانونی حیثیت” دینے ، منشیات کے معاملے پر "سیاست کرنے” ، اس کی بنیاد پر دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت ، یکطرفہ پابندیوں اور "لانگ آرم گورننس” کے غلط استعمال کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین منشیات کے عالمی کنٹرول کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے.