اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بغاوت کیس : ایمان مزاری کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے ایمان مزاری کی درخواست بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔شیریں مزاری وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں،

عدالت کی ہدایت پر ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔پراسیکیورٹر نے دراخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ابھی تک یوایس بی کی رپورٹ نہیں آئی، تقریب کی فرانزک بھی کروانی ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker