واشنگٹن (آئی پی ایس)ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برے وائٹ کے انتقال کے انتقال کی خبر نے جہاں دنیا بھر میں موجود انکے مداحوں کو حیران کیا وہیں ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔
گزشتہ روز ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ریسلر برے وائٹ کی اچانک موت کی خبر سُن کے ہر کوئی حیران تھا، جس کے بعد کئی ٹاپ ریسلرز جیسے جان سینا، ڈوین جانسن، میٹ ہارڈی سمیت کئی اسٹارز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
معروف ریسلر کا اصل نام ونڈھم روٹونڈا تھا، وہ ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم ریسلر مائیک روٹنڈا کے بیٹے تھے۔
ہالی ووڈ سٹار اور سابق ریسلر دی راک کے نام سے مشہور ڈوین جانسن نے لکھا کہ ’’برے وائٹ کے انتقال کی خبر پر دل شکستہ ہوں، ان سے اور خاندارن کیلئے ہمیشہ بے پناہ عزت اور محبت تھی‘‘۔
اسی طرح جان سینا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر لکھا کہ ’’ برے وائٹ کے انتقال کی خبر کسی صدمے سے کم نہیں، میری ہمدریاں انکے خاندان کے ساتھ ہیں، وہ مجھ سے بہت بہتر تھے، میں ان لمحات کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہوں جو ہم نے ساتھ گزارے‘‘۔
معروف ٹیگ ٹیم چیمپئن میٹ ہارڈی نے لکھا کہ ’’ یہ جان کر بالکل بکھر گیا کہ میرا دوست برے وائٹ انتقال کرگیا ہے، وہ محض 36 سال کی عمر میں ہمیں چھوڑ گیا، میں انکے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں! مجھے بہت افسوس ہے، آپ یاد آئیں گے‘‘۔
واضح رہے کہ برے وائٹ کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب بوبی لیشلے کے ساتھ ہائی پروفائل جھگڑے کے باوجود وہ نامعلوم بیماری کی وجہ سے ریسل مینیا 39 میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔