اہم خبریں

پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیس)پنجاب پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی تفتیش سے متعلق درخواست منظور کرلی۔ پولیس کو عسکری ٹاور سمیت دیگر مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اجازت ملی۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف سے نو مئی مقدمات میں تفتیش کرنی ہے، عدالت جیل میں ملزم سے تفتیش کی اجازت دے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker