
کیلیفورنیا ( آئی پی ایس)پُرانی ڈیوائسز استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے حوالے سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ان کے فون ہیک کئے جانے کے خطرات ہیں۔
جاری کی گئی فہرست میں ایسی 47 ڈیوائسز ہیں جو ہیکنگ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان ڈیوائسز میں سام سنگ گلیکسی اور سونی ایکسپیریا کے متعدد فون موجود ہیں۔
یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گوگل نے اینڈرائیڈ 4.4 ورژن (کِٹ کیٹ) کے لئے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گوگل کی جانب سے یہ سپورٹ یکم اگست سے ختم کر دی جائے گی اور اس تاریخ کے بعد کوئی گوگل اپ ڈیٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔
سپورٹ ختم ہونے کے بعد صارفین ایپس اپ ڈیٹ نہیں کر سکیں گی جس کا مطلب ہے کہ کچھ عرصے بعد یہ ڈیوائسز کی سکیورٹی کم زور ہوجائے گی۔