
پٹنہ (آئی پی ایس) بھارت میں دولہا کے گنجا ہونے پر دلہن کے گھر والوں نے پٹائی لگا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک شخص سہرا سجائے شادی کیلئے پہنچا تو شاندار استقبال ہوا۔ شادی کی رسومات کے دوران دلہن کے گھر والوں کو شبہ ہوا کہ دلہا گنجا ہے۔
دلہن کےگھر والوں نے گنج پن وگ میں چھپانے اور اس سے متعلق نہ بتانے پر دولہا کی درگت بنا دی۔سوشل میڈیا پر سامنے آ نیوالی ویڈیو میں دلہا کو دلہن کے گھر والوں کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم دلہن کے گھر والوں نے اس کی ایک نہ سنی اور مارتے رہے۔
دلہن کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس شخص نے نہ صرف اپنا گنجا ہونا چھپایا بلکہ یہ بھی نہیں بتایا تھا کہ یہ دوسری شادی ہے۔ دولہا کی پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔





