بین الاقوامی

ملعون سلمان رشدی کو خود پر حملے کے بعد ڈراؤنے خواب ستانے لگے

نیویارک (آئی پی ایس) شاتمِ رسول سلمان رشدی کو گزشتہ سال نیویارک میں ہونے والے حملے کے بعد سے ڈراؤنے خواب ستانے لگے۔

برطانوی میڈیا کو دیےگئے ایک انٹرویو میں ملعون سلمان رشدی نے بتایا کہ وہ ابھی بھی اس واقعے کے اثرات سے نہیں نکل سکا جس میں اس کی ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی تھی۔

سلمان رشدی نے بتایا کہ وہ ایک اچھے تھراپسٹ کی تلاش میں ہےکیونکہ وہ خود پر ہونیوالے حملے کے بعد سے ڈراؤنے خوابوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ وہ غیریقینی کا شکار ہے کہ اب وہ دوبارہ کسی عوامی تقریب میں شرکت کرسکےگا یا نہیں۔

پاکستان نے سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ ایران کے آیت اللہ خمینی نے 1989 میں رشدی کو واجب القتل قرار دینےکا فتویٰ دیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker