
بیجنگ (آئی پی ایس) چین میں ایک کے جی سکول پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چین کے جنوب مشرقی صوبے گوانگ ڈونگ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے کنڈر گارٹن ( کے جی ) سکول میں گھس کر چاقو سے وار کیے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کےمطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹیچر اور دو والدین بھی شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ واقعے کے بعد ایک 25 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جس کی شناخت وو ان کے نام سے ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 7 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا، واقعے کے تھوڑی ہی دیر بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ یہ کیس ایک غیر ارادی طور پر حملے کا ہے، واقعے کے بعد اطراف کے علاقوں کو مکمل سیل کردیا گیا ہے۔





