
اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر عارف علوی کی جانب سے لکھے گئے خط پر اٹارنی جنرل ا ور آئین ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ۔
منگل کے روز چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صدر عارف علوی کے خط کاتفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں خط سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا ،اجلاس میں صدرعارف علوی کے خط پر اٹارنی جنرل اور آئینی ماہرین سے مشاورت سے آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا ہے ،
الیکشن کمیشن نے آج (بدھ کو)اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اٹارنی جنرل اور آئینی ماہرین کو طلب کیا گیا ہے ،اجلاس میں ائینی ماہرین صدر کی جانب سے صوبوں کے عام انتخابات کی تاریخ پر تجاویز لی جائیں گی،اٹارنی جنرل اور آئینی ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں صدر مملکت کو جوابی خط لکھا جائے گا۔





