پاکستان

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں کیس :فواد چوہدری کی ضمانت منظور

اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فوادچودھری کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی،عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فوادچودھری کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ہوئی، جج نے بابراعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ مبارک ہو،کیس کا ریکارڈ آگیا ہے، مبارک ہو ۔

وکیل بابراعوان کے درخواست ضمانت پردلائل دیتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعت میں ایف آئی آر دج کی گئی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن حکومت نہیں فردواحد ہیں ،کسی کوکہناآپ کیخلاف کارروائی کروں گا کا مطلب دھمکی دینا نہیں ، بغاوت کی دفعہ انفرادی طورپر کچھ نہیں ، بغاوت کی دفعہ کو سیاسی رنگ دیا گیا ہے۔

عدالت نے مکالمہ کرتے ہوئے ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے کا کیا مطلب ہے،وکیل بابراعوان نے کہاکہ گھر تک چھوڑ کر آنا ایک محاورہ ہے،عدالت نے استفسار کیا خاندانوں کے حوالے سے بات کرنے کا کیا مطلب ہے،کسی سیاسی شخصیت کا ایسی بات کرنے کا کیا مطلب ہے، جج نے کہاکہ اس سے قبل ہماری ایک کولیگ کے بارے میں کہا گیا، پھر معافی مانگی گئی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فوادچودھری کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی،عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منت منظور کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker