اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بی آئی ایس پی کی رقم کی ادائیگی کا نظام مکمل شفاف و ڈیجیٹل ہے،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیرمملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کی رقم کی ادائیگی کا نظام مکمل شفاف اور ڈیجیٹل ہے، بہت جلد ڈائنامک سروے شروع ہونے والا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد کی سربراہی میں آنے والے وفد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے وفد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی کی رقم کی ادائیگی کا نظام مکمل شفاف اور ڈیجیٹل ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ڈائنامک سروے شروع ہونے والا ہے ۔ کے پی کی عوام تک پروگرام کے بارے میں درست معلومات پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اب تک 88 لاکھ افراد بینظیرکفالت پروگرام کا حصہ بن چکے ہیں،مستحقین سہ ماہی قسط بینک الفلاح اور حبیب بینک سے نکلوا سکتے ہیں۔بینظیر نشونما ، بینظیر تعلیمی وظائف، بینظیرانڈرگریجویٹ سکالرشپ، یہ تمام پروگرام عوام کی فلاح کے لئے بہت اہم ہیں۔سینیٹر روبینہ خالد اور وفد کی تمام ممبران کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔ اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker