اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کپتان کو جیل بھیجنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،شیخ رشید

لندن(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ کپتان کو جیل بھی بھیجا گیا تو فرق نہیں پڑے گا، عمران خان کی تصویر ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے انتخابات پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیت کر پانچ سال کے لیئے حکومت بنائے گی اور دو اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد وفاق میں کسی کی بھی حکومت ہو فرق نہیں پڑتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دو اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں اب حکومت کے پاس الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لندن میں معروف کاروباری شخصیت انیل مسرت کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم حکومت اور شریف خاندان کہ آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے خونی رشتوں میں داراڑ پر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ممبران اسمبلی اڑان بھرنے کے لیئے تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی میں ن لیگ سے آنے والوں کو ایڈجسٹ کر نا مشکل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے میرے خوف کی وجہ سے پریس کانفرنس کی، آج عرصہ دراز کے بعد نواز شریف کو بھی میڈیا سے بات کرنی پڑی، ایم کیو ایم کو کہتا ہوں بلدیات کے الیکشن سے کچھ سبق سیکھ کر ابھی بھی موقع ہے کہ حکومت سے علیحدہ ہو جائیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker