اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کا کراچی بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں آخرکار15 جنوری کو انتخابات ہوئے لیکن پھر مینڈیٹ چوری کرلیا گیا،

 

انتخابی عملے پردباؤ ڈالا گیا،بدترین دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر تشدد کیا گیا ،کراچی کیخلاف انتہائی خوفناک کھیل کھیلا جارہا ہے ،ہرطریقے سے شہرقائد کو دیوار کیساتھ لگایا جارہا ہے ۔

 

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے طاقت اور دھاندلی سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا۔ انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پہلے انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی۔ سندھ میں آخرکار15 جنوری کو انتخابات ہوئے لیکن پھر مینڈیٹ چوری کرلیا گیا۔انہوں نے کہ الیکشن کے دن صبح دھاندلی شروع ہوئی۔ پی ٹی آئی کے رہنما امجد آفریدی نے ویڈیو میں بتایا کہ کیسے ایک ہزارووٹ پولنگ اسٹیشن لائے گئے۔

 

ویڈیو پردھاندلی کرنے والوں کے بجائے امجد آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا۔ امجد آفریدی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اوران کے بھائی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کہیں پہاڑوں پر نہیں بلکہ یونین کونسل میں ہورہا تھا۔ انتخابی عملے پردباؤ ڈالا گیا۔ الیکشن کمیشن اس سارے عمل میں بے بس نظر آرہا ہے۔مینڈیٹ چوری ہونے پر جب عوام نے احتجاج کیا تو پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کو حراست میں لے لیا۔اسد عمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بدترین دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا گیا۔

 

کراچی کے خلاف انتہائی خوفناک گیم کھیلا جا رہا ہے۔ ہرطریقے سے کراچی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت میں بھی جن کو کراچی والوں نے ووٹ دیا ان کومینڈیٹ نہیں دیا گیا۔جماعت اسلامی کی بھی سیٹیں چھینی گئی ہیں۔کراچی کےاس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker