اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ لٹک گیا

لاہور(آئی پی ایس) پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ لٹک گیا، جہاں تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے نصیر احمد خان، احمد نواز سکھیرا اور ناصر سعید کھوسہ کے نام دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے غیر جانبدار شخصیات کےنام نگران وزیراعلیٰ کے لیے پیش کیے لیکن نگران وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کاخواب پورانہیں ہوگا۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ملک ندیم کامران، حسن مرتضیٰ اور ملک احمد خان کے نام بھجوائے جب کہ ناصر سعید کھوسہ اور احسن بھون نے نگران وزیر اعلیٰ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker