اسلام آباد(آئی پی ایس)توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فوادچودھری کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان ، اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،وارنٹ گرفتاری کے باوجود عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے ،معاون وکیل نے کہاکہ فیصل چودھری ودیگر وکلا لطیف آفریدی کے جنازے میں گئے ہیں
ممبر بلوچستان نے استفسار کیا کہ عمران خان ، اسد عمر اور فواد چودھری کہاں ہیں؟، ممبر کے پی نے کہاکہ ہائیکورٹ نے وارنٹ معطل کئے ہیں لیکن پیشی سے نہیں روکا،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر نہیں کی گئی ۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فوادچودھری کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ کرلیااورکیس کی مزید سماعت24 جنوری تک ملتوی کردی۔