پاکستان

فوج کی منظم فورس کو مافیاز کے خلاف استعمال کیا جائے،عمران خان

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ اپنا کام کرے، فوج کی منظم فورس کو مافیاز کے خلاف استعمال کیا جائے، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے اس کے سوا کوئی اور طریقہ نہیں۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ فوج تگڑا ادارہ ہے، اس کی ضرورت تو پڑنی ہے، اگر آئی ایس آئی کو ہائی لیول کرپشن، منی لانڈرنگ، قبضہ گروپس اور اسمگلنگ کے خلاف استعمال کیا جائے تو ہم ایک اچھی گورننس دے سکتے ہیں،

کیا وہ نا انصافی کو اس لیے قبول کرلیں کہ اسٹیبلشمنٹ ناراض ہوجائے گی، اگر ملک میں انصاف قائم نہیں ہوا تو ملک ختم ہوجائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم یا اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہو تو صدر مملکت ہی کرتے ہیں، ان کا کسی سے رابطہ نہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker