پاکستان

تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(آئی پی ایس)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں جسکے عزائم منفی ہیں وہ ناکام ہونگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران کے فیصلوں کو عوام میں پذیرائی ملتی ہے اور PDM کو رسوائی، بلاول FATF کے اجلاس سے بائیکاٹ کر گئے تھے اور وہ کہتا ہے فیٹف سے میں نینکالا، عدالت میں کیس گورنر کے نوٹیفکیشن کا تھا، اسمبلی توڑنے اور جوڑنے کا نہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جب عوامی رائیعامہ کا احترام نہیں ہوتا تو جمہوریت نہیں آمریت ہوتی ہے، قانون میں خودکشی کی ناکام کوشش کی سزا معاف کردی گئی ہے۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ آئین موم کی ناک بن گیا ہے اور ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے، تنخواہ دینے کے پیسے نہیں، ممبروں کی منڈی لگی ہے ، وزرا کی تعداد 77 ہے، 22 بیمحکمہ ہیں، 50 کروڑ تک کرپشن حلال اور چھوٹی چوری حرام ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker