پاکستان

بلوچستان سے رہائی کے بعد سینیٹر اعظم سواتی کوسندھ منتقل کردیا گیا

کوئٹہ(آئی پی ایس) سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر اعظم سواتی پر ملک بھر میں مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، بلوچستان میں گرفتاری و رہائی کے حکم کے بعد انھیں سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں 13 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو اپنی تحویل میں لے لیا، وکیل اقبال شاہ کے مطابق اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے سرکاری طیارے میں منتقل کیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں اعظم سواتی کے خلاف مقدمے ختم کر کے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا، تاہم بلوچستان پولیس نے رہائی سے پہلے ہی اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا۔

دوسری طرف اسلام آباد انتظامیہ نے اعظم سواتی کے چار فارم ہاؤس سیل کر دیے ہیں، سی ڈی اے نے فارم ہاؤسز سے غیر قانونی تعمیرات گرانے کے لیے اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فارم ہاؤسز پر غیر قانونی تعمیرات 7 دن میں گرائی جائیں، تعمیل نہ ہونے پر سی ڈی اے از خود تعمیرات گرا دے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker