پاکستان

عمران خان کا انقلاب روزانہ تین گھنٹے بعد ٹھنڈا پڑ جاتا ہے ،جاوید لطیف

لاہور(آئی پی ایس)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے لانگ مارچ سے متعلق کہا ہے کہ یہ ایسا لانگ مارچ ہے جو روزانہ صرف 3، 4 گھنٹوں کے لیے ہوتا ہے، انقلاب روزانہ تین چار گھنٹوں بعد ٹھنڈا پڑ جاتا ہے۔

 

میاں جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے متعلق دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خود نواز شریف تک رسائی حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگا رہا، یہ کبھی للکارتا اور کبھی پاوں پڑتا ہے، یہ مارچ کے تین چار ہزار شرکا سے مایوس ہوچکا ہے۔جاوید لطیف نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ صدر عارف علوی نے سہولت کاری کی ہے، انِہوں نے گجرات میں خونریزی کا منصوبہ بنایا ہے۔

 

جاوید لطیف نے الزام لگاتے ہوئے مزید کہا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد کی 4 ہاوسنگ اسکیموں میں اسلحہ جمع کر رکھا ہے، اگر جتھے حملہ آور ہوئے تو کوئی بھی صوبہ حملہ آور ہوسکتا ہے، اس کے جلسوں کی فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم بات کرتے تھے تو ہمیں غدار کہتے تھے، جب اسلامی ٹچ دینے کی بات کی تو مجھ پر مقدمہ بنا دیا گیا، اس کی منی لانڈرنگ کے کیس کیوں لٹکائے ہوئے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker