
اسلام آباد(آئی پی ایس)عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کب دیں گے؟اہم بیان سامنے آگیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ملکی سیاسی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی مزید 30 فیصد بڑھ گئی ہے، آڈیوز، ویڈیوز اور سائفر غریب کا مسئلہ نہیں ہے، امید ہے کہ 10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پھر راج کرے گی خلق خدا، سیاست کا تناؤ اور ٹکراؤ کسی طرف جا سکتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔





