پاکستان

سزا یافتہ مجرم کا آرمی چیف کا فیصلہ کرنا فوج کے وقار کے منافی ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(آئی پی ایس)رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سزا یافتہ مجرم کا آرمی چیف کا فیصلہ کرنا فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے۔

 

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر فواد چودھری نے لکھا کہ نون لیگ کے وزراء یہ کہ رہے ہیں کہ لندن میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے اور نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے ایسی فیصلہ سازی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شدید خلاف ورزی ہے۔ایسا کرنے پر شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

 

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں ایک سزا یافتہ مجرم کا اس ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے اور تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker